حدیث نمبر: 3099
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ، عَنْ وَكِيعٍ، قَالَ: إِذَا كَانَا أَخَوَيْنِ، فَادَّعَى أَحَدُهُمَا أَخًا وَأَنْكَرَهُ الْآخَرُ ؟ قَالَ: كَانَ ابْنُ أَبِي لَيْلَى، يَقُولُ: "هِيَ مِنْ سِتَّةٍ: لِلَّذِي لَمْ يَدَّعِ ثَلَاثَةٌ، وَلِلْمُدَّعِي سَهْمَانِ، وَلِلْمُدَّعَى سَهْمٌ".
محمد الیاس بن عبدالقادر

وکیع رحمہ اللہ نے کہا: دو بھائیوں میں سے ایک (تیسرے کے) بھائی ہونے کا دعویٰ کرے اور دوسرا انکار کرے، انہوں نے کہا: ابن ابی لیلیٰ کہتے تھے: مسئلہ چھ سے ہو گا، جس نے انکار کیا تین حصے لے گا، دو حصے دعویٰ کرنے والا لے گا اور ایک حصہ وہ لے گا جس کے بھائی ہونے کا دعویٰ کیا۔

حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الفرائض / حدیث: 3099
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده ضعيف محمد بن عبد الرحمن بن أبي ليلى سيئ الحفظ جدا، [مكتبه الشامله نمبر: 3108]
تخریج حدیث اس اثر میں محمد بن عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ سیٔ الحفظ جدا ہیں۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11547] ، [عبدالرزاق 19142]