سنن دارمي
من كتاب الفرائض— وراثت کے مسائل کا بیان
باب في الاِدِّعَاءِ وَالإِنْكَارِ: باب: کسی چیز کے انکار کا دعویٰ کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 3097
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ: قُلْتُ لِشَرِيكٍ: كَيْفَ ذَكَرْتَ فِي الْأَخَوَيْنِ يَدَّعِي أَحَدُهُمَا أَخًا ؟ قَالَ: "يَدْخُلُ عَلَيْهِ فِي نَصِيبِهِ"، قُلْتُ: مَنْ ذَكَرَهُ ؟ قَالَ: جَابِرٌ، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ عَلِيٍّ.محمد الیاس بن عبدالقادر
ابونعیم نے کہا: میں نے شریک سے پوچھا: دو بھائیوں کے بارے میں آپ نے کیا ذکر کیا ہے جن میں سے ایک دعویٰ کرتا ہے کہ وہ (میت کا) بھائی ہے؟ انہوں نے کہا: وہ بھائی کا حصہ پائے گا، میں نے عرض کیا: یہ کس نے ذکر کیا ہے؟ جواب دیا کہ جابر نے عامر سے اور انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے۔