سنن دارمي
من كتاب الفرائض— وراثت کے مسائل کا بیان
باب مَنْ قَالَ لاَ يُوَرَّثُ: باب: ان لوگوں کا بیان جو دیت کے وارث نہیں ہوں گے
حدیث نمبر: 3075
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: "كَانَ عَلِيٌّ لَا يُوَرِّثُ الْإِخْوَةَ مِنْ الْأُمِّ، وَلَا الزَّوْجَ، وَلَا الْمَرْأَةَ، مِنْ الدِّيَةِ شَيْئًا" . قَالَ عَبْد اللَّهِ: بَعْضُهُمْ يُدْخِلُ بَيْنَ إِسْمَاعِيل، وَعَامِرٍ رَجُلًا.محمد الیاس بن عبدالقادر
عامر (شعبی) رحمہ اللہ نے کہا: سیدنا علی رضی اللہ عنہ اخیافی بھائی (یعنی مادری بھائی)، خاوند اور بیوی کو دیت میں سے کچھ بھی ورثہ نہ دیتے تھے۔ امام دارمی رحمہ اللہ نے کہا: بعض روایات میں عامر شعبی اور اسماعیل کے درمیان ایک راوی اور مذکور ہے۔