سنن دارمي
من كتاب الفرائض— وراثت کے مسائل کا بیان
باب: الْوَلاَءُ لِلْكُبْرِ: باب: حق وراثت بڑے کو حاصل ہو گا
حدیث نمبر: 3059
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: "تُوُفِّيَتْ فُكَيْهَةُ بِنْتُ سَمْعَانَ وَتَرَكَتْ ابْنَ أَخِيهَا لِأَبِيهَا، وَبَنِي بَنِي أَخِيهَا لِأَبِيهَا وَأُمِّهَا، فَوَرَّثَ عُمَرُ بَنِي أَخِيهَا لِأَبِيهَا".محمد الیاس بن عبدالقادر
ابن سیرین رحمہ اللہ نے کہا: فکیہہ بنت سمعان فوت ہوئیں اور پدری بھائی کا بیٹا اور حقیقی بھائی کا پوتا چھوڑ گئیں تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے پدری بھائی کے بیٹوں کو وارث قرار دیا (کیوں کہ پوتے ولی ابعد ہیں)۔