حدیث نمبر: 3048
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُسْهِرٍ، عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ الْحَكَمِ، عَنْ أَبِي الْكَنُودِ، عَنْ عَلِيٍّ: "أَنَّهُ أُتِيَ بِابْنَةٍ وَمَوْلًى، فَأَعْطَى الِابْنَةَ النِّصْفَ، وَالْمَوْلَى النِّصْفَ، قَالَ الْحَكَمُ: فَمَنْزِلِي هَذَا نَصِيبُ الْمَوْلَى الَّذِي وَرِثَهُ عَنْ مَوْلَاهُ.
محمد الیاس بن عبدالقادر

ابوالکنود سے مروی ہے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس ایک لڑکی (بیٹی) اور آقا (مالک) کا قضیہ لایا گیا تو انہوں نے بیٹی کو نصف دیا اور آزاد کرنے والے مالک کو باقی آدھا دیا، حکم نے کہا: پس میرا مکان اس والی کا حصہ ہے جو اس کو اس کے مالک نے میراث میں پایا تھا۔

حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الفرائض / حدیث: 3048
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده ضعيف محمد بن أبي ليلى سيئ الحفظ جدا، [مكتبه الشامله نمبر: 3058]
تخریج حدیث اس روایت کی سند میں محمد بن ابی یعلی سییٔ الحفظ جدا ہیں، اور ابوالکنود کا نام عبداللہ بن عامر ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11188]