حدیث نمبر: 2993
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ الْحَسَنِ فِي ابْنِ الْمُلَاعَنَةِ تَرَكَ أُمَّهُ وَعَصَبَةَ أُمِّهِ، قَالَ: "الثُّلُثُ لِأُمِّهِ، وَمَا بَقِيَ فَلِعَصَبَةِ أُمِّهِ".
محمد الیاس بن عبدالقادر

حسن رحمہ اللہ سے ابن الملاعنہ کے بارے میں مروی ہے: جس نے اپنے پیچھے اپنی ماں اور ماں کے عصبہ چھوڑے، انہوں نے کہا: ماں کے لئے ثلث ہے اور جو بچے وہ ماں کے عصبہ کے لئے ہے۔

حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الفرائض / حدیث: 2993
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده صحيح إلى الحسن، [مكتبه الشامله نمبر: 3003]
تخریج حدیث اس اثر کی سند حسن رحمہ اللہ تک صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11383] ، [البيهقي 258/6]