حدیث نمبر: 2968
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، أَخْبَرَنِي مَنْصُورُ بْنُ الْمُعْتَمِرِ، قَالَ: سَمِعْتُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: "أَطْعَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثَ جَدَّاتٍ سُدُسًا . قَالَ: قُلْتُ لِإِبْرَاهِيمَ: مَنْ هُنَّهْ ؟ قَالَ: جَدَّتَاكَ مِنْ قِبَلِ أَبِيكَ، وَجَدَّتُكَ مِنْ قِبَلِ أُمِّكَ".
محمد الیاس بن عبدالقادر

ابراہیم بن میسرہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین دادی (یا نانیوں) کو سدس (چھٹا حصہ) دیا۔ منصور بن معتمر نے کہا: میں نے ابراہیم سے کہا: وہ کون سی جدات ہیں؟ تو انہوں نے کہا: دو باپ کی جانب سے تمہاری جده (یعنی دادی) اور ماں کی طرف سے تمہاری جده (نانی)۔

حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الفرائض / حدیث: 2968
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناد معضل، [مكتبه الشامله نمبر: 2977]
تخریج حدیث اس روایت کی سند معضل ہے، یعنی دو راوی ساقط ہیں۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11323] ، [عبدالرزاق 19079] ، [ابن منصور 79] ، [البيهقي 236/6] ، [ابن حزم 272/9]