سنن دارمي
من كتاب الفرائض— وراثت کے مسائل کا بیان
باب قَوْلِ عُمَرَ في الْجَدِّ: باب: دادا کے بارے میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا بیان
حدیث نمبر: 2949
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ عِيسَى الْخياط، عَنْ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: كَانَ عُمَرُ "يُقَاسِمُ بِالْجَدِّ مَعَ الْأَخِ وَالْأَخَوَيْنِ، فَإِذَا زَادُوا أَعْطَاهُ الثُّلُثَ، وَكَانَ يُعْطِيهِ مَعَ الْوَلَدِ السُّدُسَ.محمد الیاس بن عبدالقادر
شعبی رحمہ اللہ نے کہا: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ دادا کو ایک یا دو بھائی کے ساتھ تقسیم میں شریک کرتے تھے، اگر بھائی زیادہ ہوتے تو دادا کو ثلث دیتے اور اولاد کے ساتھ سدس دیتے۔