سنن دارمي
من كتاب الرقاق— دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان
باب مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ لاَ يَبْؤُسُ: باب: جو جنت میں پہنچ گیا عیش کرے گا اسے کوئی غم نہ ہو گا
حدیث نمبر: 2854
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "مَنْ دَخَلَ الْجَنَّةَ يَنْعَمُ لَا يَبْؤُسُ: لَا تَبْلَى ثِيَابُهُ، وَلَا يَفْنَى شَبَابُهُ، فِي الْجَنَّةِ مَا لَا عَيْنٌ رَأَتْ وَلَا أُذُنٌ سَمِعَتْ، وَلَا خَطَرَ عَلَى قَلْبِ بَشَرٍ".محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص جنت میں جائے گا عیش کرے گا، اسے کوئی غم نہ ہوگا، نا اس کے کپڑے بوسیدہ ہوں گے نہ اس کی جوانی کو زوال آئے گا (یعنی سدا جوان رہے گا، بوڑھا نہ ہوگا) اور اس کے لئے جنت میں ایسی چیزیں ہوں گی جن کو نہ کسی آنکھ نے دیکھا، نہ کسی کان نے سنا اور کسی بشر کے دل میں اس کا خیال تک نہ آیا۔“