حدیث نمبر: 2776
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، وَهَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ , قَالَا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لَا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى أَكُونَ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ وَالِدِهِ، وَوَلَدِهِ، وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ".
محمد الیاس بن عبدالقادر

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص ایمان والا نہ ہوگا جب تک کہ میں اس کے والد، اس کی اولاد اور تمام لوگوں سے زیادہ اس کا محبوب نہ بن جاؤں۔“

وضاحت:
(تشریح احادیث 2774 سے 2776)
یعنی جب تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت سب کی محبت پر غالب نہ آجائے ایمانِ کامل نصیب نہ ہوگا، اس سے معلوم ہوا کہ ایمان گھٹتا بڑھتا ہے، جو شخص ایمان کے جتنے تقاضے پورے کرے گا اتنا ہی اس کا ایمان کامل ہوگا۔
اس حدیث سے معلوم ہوا: ماں باپ، آل اولاد اور تمام جہاں سے زیادہ سنّت اور صاحبِ سنّت سے محبت ہوگی تو اتنا ہی ایمان زیادہ اور کامل ہوگا، اور جتنی اس محبت میں کمی ہوگی ایمان میں بھی کمی آئے گی۔
اے قمر شیطان کی محفل میں جانا چھوڑ دے
دین میں رخنہ، کمی آجائے گی ایمان میں
حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الرقاق / حدیث: 2776
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2783]
تخریج حدیث اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 15] ، [مسلم 44] ، [نسائي 5028] ، [ابن ماجه 67] ، [أحمد 49/5، وغيرهم]