سنن دارمي
من كتاب البيوع— خرید و فروخت کے ابواب
باب في الْخِيَارِ وَالْعُهْدَةِ: باب: غلام کے بارے میں خیار اور ضمان کا بیان
حدیث نمبر: 2588
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ هَمَّامٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ الْحَسَنِ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ الْعَامِرِ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "عُهْدَةُ الرَّقِيقِ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ" . فَفَسَّرَهُ قَتَادَةُ: إِنْ وَجَدَ فِي الثَّلَاثِ عَيْبًا رَدَّهُ بِغَيْرِ بَيِّنَةٍ، وَإِنْ وَجَدَهُ بَعْدَ ثَلاثَةٍ، لَمْ يَرُدَّهُ إِلَّا بِبَيِّنَةٍ.محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”غلام کی ضمانت تین دن تک ہے۔“
قتادة رحمہ اللہ نے اس کی تفسیر یوں بیان کی کہ تیسرے دن غلام میں کوئی عیب پائے تو مشتری کو اختیار ہے کہ بلا دلیل اس کو واپس کر دے اور اگر چار دن کے بعد کوئی عیب اس میں دیکھے تو بغیر دلیل کے واپس نہیں کر سکتا ہے۔