حدیث نمبر: 2550
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَوْلا الْهِجْرَةُ، لَكُنْتُ امْرَءًا مِنَ الْأَنْصَارِ".
محمد الیاس بن عبدالقادر

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر ہجرت نہ ہوتی تو میں انصار کا ایک فرد ہوتا۔“

وضاحت:
(تشریح حدیث 2549)
اس حدیث سے انصار کی فضیلت ثابت ہوتی ہے، اسی حدیث میں ہے کہ اگر سارے لوگ ایک وادی میں چلیں اور انصار دوسری وادی میں تو میں انصار ہی کی وادی میں چلوں گا۔
حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب السير / حدیث: 2550
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده حسن ولكن الحديث صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2556]
تخریج حدیث اس روایت کی سند حسن اور حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 3779] ، [أبويعلی 6318] ، [ابن حبان 7369] ، [الموارد 2292]