حدیث نمبر: 2509
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، نَحْوَهُ.
محمد الیاس بن عبدالقادر

اس طریق سے بھی مذکورہ بالا حدیث مروی ہے۔ ترجمہ اوپر گذر چکا ہے۔

وضاحت:
(تشریح احادیث 2507 سے 2509)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ سوار کے تین حصے اور پیدل کا ایک حصہ ہے۔
بخاری شریف میں ہے کہ دو حصے گھوڑے کے اور ایک حصہ گھوڑے کے مالک کا۔
اگر کئی گھوڑے اس کے پاس ہوں تب بھی تین ہی حصے مالِ غنیمت سے ملیں گے۔
اور گھوڑے کا حصہ زیادہ اس لئے رکھا گیا کہ اس کی دیکھ بھال اور خوراک پر کافی خرچ کرنا پڑتا ہے۔
حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب السير / حدیث: 2509
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده صحيح والحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 2516]
تخریج حدیث اس کی تخریج اوپر گذر چکی ہے۔