سنن دارمي
من كتاب السير— سیر کے مسائل
باب في الْخُرُوجِ يَوْمَ الْخَمِيسِ: باب: جمعرات کے دن سفر پر نکلنے کا بیان
حدیث نمبر: 2473
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، أَخْبَرَنَا يُونُسُ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: "لَقَلَّمَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْرُجُ إِذَا أَرَادَ سَفَرًا إِلَّا يَوْمَ الْخَمِيسِ".محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا: کم ایسا ہوتا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی سفر کا ارادہ فرماتے تو جمعرات کے علاوہ کسی اور دن میں نکلتے۔
وضاحت:
(تشریح حدیث 2472)
اس حدیث سے جمعرات کے دن سفر کرنا ثابت ہوا جو سنّتِ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔
اس حدیث سے جمعرات کے دن سفر کرنا ثابت ہوا جو سنّتِ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔