سنن دارمي
من كتاب الجهاد— کتاب جہاد کے بارے میں
باب لاَ تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ هَذِهِ الأُمَّةِ يُقَاتِلُونَ عَلَى الْحَقِّ: باب: اس امت کا ایک گروہ ہر زمانے میں حق پر رہ کر جہاد کرے گا
حدیث نمبر: 2469
أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَا يَزَالُ قَوْمٌ مِنْ أُمَّتِي ظَاهِرِينَ عَلَى النَّاسِ، حَتَّى يَأْتِيَ أَمْرُ اللَّهِ وَهُمْ ظَاهِرُونَ".محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کی ایک جماعت ہمیشہ اور لوگوں پر غالب رہے گی یہاں تک کہ اللہ کا امر آجائے (یعنی موت یا قیامت) اور اس وقت بھی وہی غالب ہوں گے۔“