سنن دارمي
من كتاب الجهاد— کتاب جہاد کے بارے میں
باب فَضْلِ الْخَيْلِ في سَبِيلِ اللَّهِ: باب: جہاد میں گھوڑے کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 2463
أَخْبَرَنَا يَعْلَى، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ عُرْوَةَ الْبَارِقِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "الْخَيْلُ مَعْقُودٌ فِي بِنَوَاصِيهَا الْخَيْرُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ: الأَجْرُ وَالْمَغْنَمُ".محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا عروه البارقی رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خیر و برکت قیامت تک گھوڑوں کی پیشانیوں کے ساتھ بندھی رہے گی، یعنی یہ آخرت میں ثواب اور دنیا میں مالِ غنیمت کا سبب ہونگے۔“