حدیث نمبر: 2360
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الرِّفَاعِيُّ، حَدَّثَنَا الْعَقَدِيُّ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ يُونُسَ بْنِ جُبَيْرٍ يُحَدِّثُ: عَنْ كَثِيرِ بْنِ الصَّلْتِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، قَالَ: أَشْهَدُ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , يَقُولُ: "الشَّيْخُ وَالشَّيْخَةُ إِذَا زَنَيَا، فَارْجُمُوهُمَا الْبَتَّةَ".
محمد الیاس بن عبدالقادر

سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے کہا: میں اس کی شہادت دیتا ہوں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم پڑھ رہے تھے: «اَلشَّيْخُ وَالشَّيْخَةُ إِذَا زَنَيَا فَارْجُمُوْهُمَا الْبَتَّةَ» (بض روایات میں یہ بھی ہے: «نَكَالًا مِّنَ اللّٰهِ وَاللّٰهُ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ»)۔

وضاحت:
(تشریح حدیث 2359)
یعنی مرد و عورت جب زنا کریں تو ان دونوں کو بالکل سنگسار کر دو، یہ الله تعالیٰ کی طرف سے ان کی سزا ہے، اللہ تعالیٰ غالب حکمت والا ہے۔
اس حدیث سے اس آیت کا پتہ چلا جو تلاوت کی جاتی تھی اور اس کی تلاوت منسوخ ہوگئی لیکن حکم باقی و ثابت ہے۔
حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الاحدود / حدیث: 2360
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 2368]
تخریج حدیث اس روایت کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [أحمد 183/5] ، [الحاكم 360/4] ، [فتح الباري 65/9 و 143/12]