سنن دارمي
من كتاب الاحدود— حدود کے مسائل
باب مَا تُقْطَعُ فِيهِ الْيَدُ: باب: کتنی قیمت کی چیز میں ہاتھ کاٹا جائے گا ؟
حدیث نمبر: 2337
أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْهَاشِمِيُّ، أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَائِشَةَ: أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "تُقْطَعُ الْيَدُ فِي رُبْعِ دِينَارٍ فَصَاعِدًا".محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چوتھائی دینار یا اس سے زیادہ پر (چور کا) ہاتھ کاٹا جائے گا۔“
وضاحت:
(تشریح حدیث 2336)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ ربع دینار یا اس سے زیادہ قیمت کی چیز چرانے پر ہاتھ کاٹا جائے گا۔
تفصیل آگے آ رہی ہے۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ ربع دینار یا اس سے زیادہ قیمت کی چیز چرانے پر ہاتھ کاٹا جائے گا۔
تفصیل آگے آ رہی ہے۔