سنن دارمي
من كتاب النكاح— نکاح کے مسائل
باب تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ عَلَى أَرْبَعٍ: باب: عورت سے چار چیزوں کی بنیاد پر نکاح کیا جاتا ہے
حدیث نمبر: 2207
حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْفَضْلِ، أَنْبَأَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: "تُنْكَحُ النِّسَاءُ لِأَرْبَعٍ: لِلدِّينِ، وَالْجَمَالِ، وَالْمَالِ، وَالْحَسَبِ، فَعَلَيْكَ بِذَاتِ الدِّينِ تَرِبَتْ يَدَاك".محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورتوں سے چار چیزوں کی بنیاد پر نکاح کیا جا تا ہے: دین، خوبصورتی، مال اور حسب نسب کی وجہ سے، اور تم دیندار عورت سے شادی کرو، تمہارے ہاتھ خاک آلود ہوں (یعنی اگر ایسا نہیں کیا تو تمہارے ہاتھوں کو مٹی لگے گی اور اخیر میں تم کو ندامت ہو گی)۔“