سنن دارمي
من كتاب الاشربة— مشروبات کا بیان
باب مَنْ كَرِهَ الشُّرْبَ قَائِماً: باب: کھڑے ہو کر پانی پینا ناپسندیدہ ہے
حدیث نمبر: 2164
أَخْبَرَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ أَنَسٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "نَهَى عَنْ الشُّرْبِ قَائِمًا". قَالَ: وَسَأَلْتُهُ عَنْ الْأَكْلِ، فَقَالَ: "ذَاكَ أَخْبَثُ".محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر پانی پینے سے منع فرمایا، راوی نے کہا: میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا: اور کھڑے ہو کر کھانا کھانا ؟ فرمایا: یہ تو اور بھی برا ہے۔