حدیث نمبر: 2000
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَطَاءً، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرًا، يَقُولُ: "إِنْ كُنَّا لَنَتَزَوَّدُ مِنْ مَكَّةَ إِلَى الْمَدِينَةِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" . قَالَ أَبُو مُحَمَّد: يَعْنِي: لُحُومَ الْأَضَاحِيِّ.
محمد الیاس بن عبدالقادر

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں زاد سفر کے طور پر (گوشت کا توشہ) مکہ سے مدینہ تک کے لئے رکھ لیا کرتے تھے۔ امام دارمی رحمہ اللہ نے فرمایا: یعنی قربانی کے گوشت کو رکھ لیتے تھے۔

وضاحت:
(تشریح حدیث 1999)
ان احادیث سے معلوم ہوا کہ قربانی کے گوشت کو خود بھی کھائیں اور غریبوں، محتاجوں، سوالیوں کو بھی کھلائیں، قربانی کے گوشت کے تین حصے کرنے چاہئیں، ایک حصہ اپنے لئے، ایک حصہ دوست احباب کے لئے، اور ایک حصہ غرباء و مساکین کے لئے۔
(مولانا راز رحمۃ اللہ علیہ)۔
حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الاضاحي / حدیث: 2000
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2004]
تخریج حدیث اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 2980، 5567] ، [مسلم 1972] ، [نسائي 1980] ، [ابن حبان 5930] ، [الحميدي 1297]