حدیث نمبر: 199
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ بِشْرٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ إِسْمَاعِيل، عَنْ عَامِرٍ، أَنَّهُ قَالَ: كَانَ يَقُولُ: "مَا أَبْغَضَ إِلَيَّ أَرَأَيْتَ، أَرَأَيْتَ يَسْأَلُ الرَّجُلُ صَاحِبَهُ فَيَقُولُ: أَرَأَيْتَ وَكَانَ لَا يُقَايِسُ".
محمد الیاس بن عبدالقادر

امام عامر شعبی رحمہ اللہ کہا کرتے تھے: میرے نزدیک یہ کہنا ”آپ کی کیا رائے ہے“ مبغوض ترین ہے، تمہارا کیا خیال ہے آدمی اپنے ساتھی سے پوچھے تو وہ کہے تمہاری کیا رائے ہے؟ اور عامر قیاس نہیں کرتے تھے۔

وضاحت:
(تشریح احادیث 196 سے 199)
مذکورہ بالا تمام آثار میں قیاس کی مذمت بیان کی گئی ہے اور قیاس کرنے سے پرہیز و احتیاط کی تلقین ہے، کیونکہ قیاس سے گمراہی اور ضلالت میں پڑنے کا خطرہ ہے۔
حوالہ حدیث سنن دارمي / مقدمه / حدیث: 199
درجۂ حدیث محدثین: قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: لم يحكم عليه المحقق
تخریج حدیث تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «لم يحكم عليه المحقق، [مكتبه الشامله نمبر: 199]» ¤ اس قول کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [الإبانة لابن بطه 605] و [جامع بيان العلم 2095]