سنن دارمي
من كتاب المناسك— حج اور عمرہ کے بیان میں
باب أَيْنَ يُصَلِّي الرَّجُلُ بَعْدَ الطَّوَافِ: باب: طواف کی سنتیں آدمی کہاں پڑھے ؟
حدیث نمبر: 1970
قَالَ شُعْبَةُ: فَحَدَّثَنِي أَيُّوبُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: هِيَ السُّنَّةُ.محمد الیاس بن عبدالقادر
شعبہ نے کہا: مجھ سے ایوب نے حدیث بیان کی عمر و بن دینار سے انہوں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہ یہی سنت ہے۔ یعنی طواف کی دو رکعت مقام ابراہیم کے پیچھے پڑھنا سنت ہے۔
وضاحت:
(تشریح احادیث 1967 سے 1970)
اگر وہاں جگہ نہ ملے تو یہ دو رکعت کسی بھی جگہ سعی سے پہلے پڑھی جا سکتی ہے۔
اس کا ذکر حدیث نمبر (1887) کی شرح میں گذر چکا ہے۔
اگر وہاں جگہ نہ ملے تو یہ دو رکعت کسی بھی جگہ سعی سے پہلے پڑھی جا سکتی ہے۔
اس کا ذکر حدیث نمبر (1887) کی شرح میں گذر چکا ہے۔