سنن دارمي
من كتاب المناسك— حج اور عمرہ کے بیان میں
باب أَيْنَ يُصَلِّي الرَّجُلُ بَعْدَ الطَّوَافِ: باب: طواف کی سنتیں آدمی کہاں پڑھے ؟
حدیث نمبر: 1969
«أَخْبَرَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ، يَقُولُ: "قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَطَافَ بِالْبَيْتِ وَصَلَّى عِنْدَ الْمَقَامِ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الصَّفَا" .محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ پہنچے تو بیت اللہ کا طواف کیا اور مقام ابراہیم کے پاس دو رکعت نماز پڑھی پھر صفا کی طرف تشریف لے گئے۔