سنن دارمي
من كتاب المناسك— حج اور عمرہ کے بیان میں
باب الْمَرْأَةِ تَحِيضُ بَعْدَ الزِّيَارَةِ: باب: طوافِ افاضہ (یا زیارۃ) کے بعد عورت کو حیض آ جائے
حدیث نمبر: 1955
أَخْبَرَنَا يَعْلَى , حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: حَاضَتْ صَفِيَّةُ، فَلَمَّا كَانَتْ لَيْلَةُ النَّفْرِ، قَالَتْ: أَيْ حَلْقَى، أَيْ عَقْرَى ! بِلُغَةٍ لَهُنَّ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَلَسْتِ قَدْ طُفْتِ يَوْمَ النَّحْرِ؟"قَالَتْ: بَلَى . قَالَ: "فَارْكَبِي".محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کو حیض آ گیا، جب کوچ کرنے کا دن آیا تو انہوں نے اپنی زبان میں کہا: یہ کیسی بدبختی ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے قربانی کے دن طواف نہیں کیا تھا؟“ عرض کیا: جی ہاں (طواف زیاره کر لیا تھا)، فرمایا: ”پھر چلو سوار ہو جاؤ۔“