حدیث نمبر: 1939
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ، وَالْمُؤَمَّلُ، وَأَبُو نُعَيْمٍ، عَنْ أَيْمَنَ بْنِ نَابِلٍ، عَنْ قُدَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمَّارٍ الْكِلَابِيِّ، قَالَ: "رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْمِي الْجِمَارَ عَلَى نَاقَةٍ صَهْبَاءَ لَيْسَ ثَمَّ ضَرْبٌ، وَلَا طَرْدٌ، وَلَا إِلَيْكَ إِلَيْكَ".
محمد الیاس بن عبدالقادر

سیدنا قدامۃ بن عبداللہ بن عمار کلابی رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سرخ و سفید اونٹنی پر جمرات کو کنکری مارتے دیکھا، جہاں نہ کسی کو مارتے، نہ بھگاتے اور نہ یہ کہتے تھے ہٹو بچو۔ (یعنی بڑے سکون سے رمی کرتے تھے)۔

حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب المناسك / حدیث: 1939
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1943]
تخریج حدیث اس کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 903] ، [نسائي 3061] ، [ابن ماجه 3035] ، [الطيالسي 1078] ، [طبراني 77] ، [أحمد 413/3] ۔ اس سند میں ابوعاصم: ضحاک بن مخلد اور ابونعیم: فضل بن وکین ہیں۔