سنن دارمي
من كتاب المناسك— حج اور عمرہ کے بیان میں
باب في الرَّمْيِ بِمِثْلِ حَصَى الْخَذْفِ: باب: رمی کے لئے کنکری کے سائز کا بیان
حدیث نمبر: 1937
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: "أَمَرَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَمَوْا بِمِثْلِ حَصَى الْخَذْفِ، وَأَوْضَعَ فِي وَادِي مُحَسِّرٍ، وَقَالَ: عَلَيْكُمْ السَّكِينَةَ".محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو حکم فرمایا، پس انہوں نے چھوٹی چھوٹی کنکریوں سے رمی کی اور وادی محسّر میں رفتار تیز رکھی، اور فرمایا: ”(سکون سے) آہستہ چلو۔“ (یعنی وادی محسّر کے علاوہ)۔