سنن دارمي
من كتاب المناسك— حج اور عمرہ کے بیان میں
باب في الْمُحْصَرِ بِعَدُوٍّ: باب: جو شخص دشمن یا بیماری کے سبب حج سے روک دیا جائے وہ کیا کرے ؟
حدیث نمبر: 1932
حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ حَجَّاجٍ الصَّوَّافِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ الْحَجَّاجِ بْنِ عَمْرٍو الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "مَنْ كُسِرَ، أَوْ عُرِجَ، فَقَدْ حَلَّ، وَعَلَيْهِ حَجَّةٌ أُخْرَى" .محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا حجاج بن عمرو انصاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کی ہڈی ٹوٹ جائے یا وہ لنگڑا ہو جائے تو وہ حلال ہو گیا (یعنی احرام کھول دے) اور اس پر (آئندہ سال) دوسرا حج واجب ہے۔“