سنن دارمي
من كتاب المناسك— حج اور عمرہ کے بیان میں
باب في الْمُحْرِمِ إِذَا مَاتَ مَا يُصْنَعُ بِهِ: باب: حالت احرام میں کسی کا انتقال ہو جائے تو کیا کیا جائے ؟
حدیث نمبر: 1891
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ الْقَاسِمِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: "إِنَّمَا جُعِلَ الطَّوَافُ بِالْبَيْتِ، وَرَمْيُ الْجِمَارِ، وَالسَّعْيُ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، لِإِقَامَةِ ذِكْرِ اللَّهِ" . قَالَ أَبُو عَاصِمٍ: كَانَ يَرْفَعُهُ .محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: بیت اللہ کا طواف اور صفا و مروہ کی سعی کرنا الله تعالیٰ کے ذکر کے لئے ہے۔ ابوعاصم نے کہا: وہ مرفوعاً روایت کرتے تھے۔