حدیث نمبر: 188
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، قَالَ: "كَانَ عَامِرٌ إِذَا سُئِلَ عَنْ شَيْءٍ، يَقُولُ: لَا أَدْرِي، فَإِنْ رُدُّوا عَلَيْهِ، قَالَ: إِنْ شِئْتَ كُنْتُ حَلَفْتُ لَكَ بِاللَّهِ إِنْ كَانَ لِي بِهِ عِلْمٌ".محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سیدنا عامر الشعبی رضی اللہ عنہ سے جب کسی چیز کے بارے میں پوچھا جاتا تو وہ کہہ دیتے تھے «لا أدري» (میں نہیں جانتا ہوں)، اگر دوبارہ پوچھا جاتا تو سختی سے کہتے: میں تمہارے لئے اللہ کی قسم کھاتا ہوں اگر مجھے اس کا علم ہو (یعنی قسم اللہ کی مجھے اس کا علم نہیں)۔