سنن دارمي
من كتاب المناسك— حج اور عمرہ کے بیان میں
باب مَا يَلْبَسُ الْمُحْرِمُ مِنَ الثِّيَابِ: باب: محرم کون سے کپڑے پہنے ؟
حدیث نمبر: 1837
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ أَبِي الشَّعْثَاءِ، أَخْبَرَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "مَنْ لَمْ يَجِدْ إِزَارًا، فَلْيَلْبَسْ سَرَاوِيلَ، وَمَنْ لَمْ يَجِدْ نَعْلَيْنِ، فَلْيَلْبَسْ خُفَّيْنِ". قَالَ: قُلْتُ أَوْ قِيلَ: أَيَقْطَعُهُمَا ؟ قَالَ: "لَا".محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا عبدالله بن عباس رضی اللہ عنہما نے خبر دی کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ نے فرمایا: ”جس کے پاس (احرام کے لئے) باندھنے کی چادر نہ ہو تو وہ پائجامہ پہن سکتا ہے، اور جو شخص جوتے نہ پائے تو موزے پہن سکتا ہے“، راوی نے کہا: میں نے عرض کیا، یا کہا کہ عرض کیا گیا: کیا ان موزوں کو (اوپر سے) کاٹ دے؟ فرمایا: نہیں۔