حدیث نمبر: 183
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا عُمَيْرُ بْنُ عَرْفَجَةَ، حَدَّثَنَا رَزِينٌ أَبُو النُّعْمَانِ، عَنْ عَلِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، قَالَ: "إِذَا سُئِلْتُمْ عَمَّا لَا تَعْلَمُونَ، فَاهْرُبُوا"، قَالُوا: وَكَيْفَ الْهَرَبُ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ؟، قَالَ: "تَقُولُونَ: اللَّهُ أَعْلَمُ".محمد الیاس بن عبدالقادر
ابونعمان رزین سے مروی ہے کہ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے کہا: تم سے جب ایسی چیز کے بارے میں پوچھا جائے جس کا تمہیں علم نہیں، تو اس کے جواب سے دور بھاگو۔ رزین نے کہا: امیر المؤمنین! بتایئے کیسے بھاگیں؟ فرمایا: «الله أعلم» کہہ دو۔