حدیث نمبر: 1809
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "الصَّوْمُ جُنَّةٌ".
محمد الیاس بن عبدالقادر

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روزہ ایک ڈھال ہے۔“

وضاحت:
(تشریح حدیث 1808)
روز ہ گناہوں سے بچنے کے لئے یا جہنم سے بچنے کے لئے ایک ڈھال ہے، جس طرح جنگ میں دشمن کے وار سے بچنے کی ڈھال ہوتی ہے۔
ان احادیث سے روزے کی فضیلت ثابت ہوتی ہے کہ قیامت کے دن اس کا ثوابِ عظیم دیکھ کر روزے دار خوش ہوگا۔
اور روزے کا ثواب بے حد و بے حساب ہے، اور روزہ دار کے لئے رب العالمین ارحم الراحمین کی طرف سے بشارت ہے «فَإِنَّه لِيْ وَ أَنَا أَجْزِيْ بِهِ» نیز یہ کہ روزہ ایک ڈھال کی طرح ہے جو جہنم کی آگ سے بچائے گا جیسے ڈھال دشمن کے وار سے بچاتی ہے۔
حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الصوم / حدیث: 1809
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1812]
تخریج حدیث اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1894، 1904] ، [مسلم 1151/162] ، [نسائي 2215] ، [ابن حبان 3427]