حدیث نمبر: 180
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ أَبِي رَجَاءٍ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ، أَنَّ أَبَا مُوسَى رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ فِي خُطْبَتِهِ: "مَنْ عَلِمَ عِلْمًا، فَلْيُعَلِّمْهُ النَّاسَ، وَإِيَّاهُ أَنْ يَقُولَ مَا لَا عِلْمَ لَهُ بِهِ فَيَمْرُقَ مِنْ الدِّينِ وَيَكُونَ مِنْ الْمُتَكَلِّفِينَ".
محمد الیاس بن عبدالقادر

ابوالمہلب سے روایت ہے کہ سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے خطبہ کے دوران کہا: جس کو علم ہو وہ لوگوں کو سکھا دے، اور خبردار جس چیز کا علم نہ ہو اس کے بارے میں کچھ نہ کہے، اگر ایسا کیا تو وہ دین سے نکل جائے گا، اور تکلف کرنے والوں میں سے ہو گا۔

حوالہ حدیث سنن دارمي / مقدمه / حدیث: 180
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): ، [مكتبه الشامله نمبر: 180]
تخریج حدیث اس روایت کی سند میں انقطاع ہے۔ امام دارمی کے علاوہ کسی نے ذکر بھی نہیں کیا۔