حدیث نمبر: 1742
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَا تُوَاصِلُوا . قِيلَ: إِنَّكَ تَفْعَلُ ذَلِكَ . قَالَ: "إِنِّي لَسْتُ كَأَحَدِكُمْ، إِنِّي أُطْعَمُ وَأُسْقَى".
محمد الیاس بن عبدالقادر

سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روزے میں وصال نہ کرو“، عرض کیا گیا: آپ تو ایسا کرتے ہیں؟ فرمایا: ”میں تم میں سے کسی کے مثل نہیں ہوں، مجھے تو کھلایا اور پلایا جاتا ہے۔“

حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الصوم / حدیث: 1742
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1746]
تخریج حدیث اس روایت کی سند صحیح اورمتفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1961] ، [مسلم 1104] ، [أبويعلی 2874] ، [ابن حبان 3574]