سنن دارمي
من كتاب الصللاة— نماز کے مسائل
باب كَيْفَ يُشِيرُ الإِمَامُ في الْخُطْبَةِ: باب: خطبہ کے دوران امام کے ہاتھ اٹھانے کی کیفیت کا بیان
حدیث نمبر: 1599
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا أَبُو زُبَيْدٍ، حَدَّثَنَا حُصَيْنٌ قَالَ: رَأَى عُمَارَةُ بْنُ رُوَيْبَةَ بِشْرَ بْنَ مَرْوَانَ عَلَى الْمِنْبَرِ رَافِعًا يَدَيْهِ، فَقَالَ: "قَبَّحَ اللَّهُ هَاتَيْنِ الْيَدَيْنِ، لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ، وَمَا يُشِيرُ إِلَّا بِإِصْبُعِهِ".محمد الیاس بن عبدالقادر
حصین (بن عبدالرحمٰن) نے کہا: عمارہ بن رویبہ نے مروان کے بیٹے بشر کو منبر پر ہاتھ اٹھاتے دیکھا تو کہا: برا کرے اللہ تعالیٰ ان دونوں ہاتھوں کو، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر دیکھا ہے، اور آپ صرف اپنی دو انگلیوں سے اشارہ کرتے تھے (بعض نسخ میں ایک انگلی سے اشارہ کرنے کا ذکر ہے)۔