سنن دارمي
من كتاب الصللاة— نماز کے مسائل
باب صَلاَةِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ مَثْنَى مَثْنَى: باب: رات و دن کی نماز دو دو رکعت ہیں
حدیث نمبر: 1497
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، وَغُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ عَلِيٍّ الْأَزْدِيِّ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "صَلَاةُ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ مَثْنَى مَثْنَى" . وَقَالَ أَحَدُهُمَا: رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ.محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دن اور رات کی نماز دو دو رکعت ہیں۔“ بعض رواۃ نے رکعتین رکعتین کہا۔
وضاحت:
(تشریح حدیث 1496)
نفلی نماز دو دو رکعت کر کے پڑھنا چاہئے جیسا کہ مذکورہ بالا حدیث سے ثابت ہے۔
بعض لوگوں نے کہا کہ دن میں چار اور رات میں دو دو رکعت پڑھنی چاہئے، بعض علماء نے کہا صلاة اللیل والنہار میں ”والنہار“ کا لفظ محفوظ نہیں ہے۔
واللہ علم