سنن دارمي
من كتاب الصللاة— نماز کے مسائل
باب كَرَاهِيَةِ الْبُزَاقِ في الْمَسْجِدِ: باب: مسجد میں تھوکنے کی کراہت کا بیان
حدیث نمبر: 1433
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: قُلْتُ لِقَتَادَةَ: أَسَمِعْتَ أَنَسًا، يَقُولُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "الْبُزَاقُ فِي الْمَسْجِدِ خَطِيئَةٌ ؟"قَالَ: نَعَمْ، وَكَفَّارَتُهَا دَفْنُهَا".محمد الیاس بن عبدالقادر
شعبہ نے کہا: میں نے قتادہ سے پوچھا: کیا تم نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہوئے سنا کہ مسجد میں تھوکنا گناہ ہے؟ قتادہ نے کہا: ہاں، اور (یہ بھی سنا کہ) اس کا کفارہ اس کو دفن کر دینا ہے۔