سنن دارمي
من كتاب الصللاة— نماز کے مسائل
باب في الذي لاَ يُتِمُّ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ: باب: جو رکوع و سجود صحیح طریقے سے نہ کرے اس کا بیان
حدیث نمبر: 1365
أَخْبَرَنَا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَسْوَأُ النَّاسِ سَرِقَةً الَّذِي يَسْرِقُ صَلَاتَهُ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَكَيْفَ يَسْرِقُ صَلَاتَهُ ؟ قَالَ: "لَا يُتِمُّ رُكُوعَهَا وَلَا سُجُودَهَا".محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چوری کے اعتبار سے لوگوں میں سب سے برا وہ شخص ہے جو اپنی نماز میں چوری کرتا ہے“، عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! نماز کی چوری کو ئی کس طرح کر سکتا ہے؟ فرمایا: ”رکوع و سجدہ پوری (صحیح) طرح نہ کرے۔“