حدیث نمبر: 1297
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ، وَسَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "سَوُّوا صُفُوفَكُمْ، فَإِنَّ تَسْوِيَةَ الصُّفُوفِ مِنْ تَمَامِ الصَّلَاةِ".محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی صفیں برابر رکھو، کیونکہ صفوں کا برابر رکھنا نماز کو کامل کرنا ہے۔“
وضاحت:
(تشریح حدیث 1296)
یعنی صفیں سیدھی رکھنا نماز کو تمام و کمال تک پہنچانے کا ایک سبب ہے، اور رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم صفیں سیدھی رکھنے کے لئے بڑا اہتمام فرماتے تھے اور ہمیشہ اس کی تاکید کرتے اور صف میں سیدھے کھڑے نہ ہونے پر وعید سناتے تھے، جیسا کہ آگے آ رہا ہے۔