سنن دارمي
من كتاب الصللاة— نماز کے مسائل
باب في رَفْعِ الْيَدَيْنِ في الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ: باب: رکوع اور سجود کے وقت رفع الیدین کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1285
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ نَصْرِ بْنِ عَاصِمٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ "إِذَا كَبَّرَ، رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى يُحَاذِيَ أُذُنَيْهِ، وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ الرُّكُوعِ".محمد الیاس بن عبدالقادر
مالک بن الحویرث نے روایت کیا کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تکبیر تحریمہ کہتے تو کانوں تک ہاتھ اٹھاتے، اور اسی طرح رکوع میں جاتے ہوئے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تو رفع یدین کرتے تھے۔