سنن دارمي
من كتاب الصللاة— نماز کے مسائل
باب في افْتِتَاحِ الصَّلاَةِ: باب: نماز شروع کرنے کی کیفیت کا بیان
حدیث نمبر: 1270
أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، حَدَّثَنَا بُدَيْلٌ الْعُقَيْلِيُّ، عَنْ أَبِي الْجَوْزَاءِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: "كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْتَتِحُ الصَّلَاةَ بِالتَّكْبِيرِ، وَيَفْتَتِحُ الْقِرَاءَةَ ب الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ سورة الفاتحة آية 2، وَيَخْتِمُهَا بِالتَّسْلِيمِ".محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز تکبیر سے شروع کرتے تھے، اور قرأت « الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ » سے شروع کرتے تھے، اور نماز کا اختام تسلیم سے کرتے تھے۔
وضاحت:
(تشریح حدیث 1269)
یعنی نماز کی ابتداء تکبیرِ تحریمہ سے اور قرأت الحمد للہ سے شروع کرتے تھے، اور اختتام کے وقت السلام علیکم ورحمۃ اللہ کہتے تھے، ایک اور حدیث میں ہے: نماز کی کنجی وضوء ہے، تحریم اس کی تکبیر، و تحلیل تسلیم ہے، یعنی اللہ اکبر کہنے کے بعد عام كلام حرام ہو جاتا ہے اور سلام پھیرنے کے بعد حلال ہوتا ہے۔
«يفتتح القرأة بالحمد للّٰه رب العالمين» سے «بسم اللّٰه الرحمٰن الرحيم» جہرانہ پڑھنا ثابت ہوا، تفصیل حدیث نمبر 1274 کے ضمن میں آرہی ہے۔