حدیث نمبر: 125
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَخْبَرَنَا أَبُو هِشَامٍ الْمَخْزُومِيُّ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: سُئِلَ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْ مَسْأَلَةٍ، فَقَالَ: "هَلْ كَانَ هَذَا بَعْدُ ؟، قَالُوا: لَا، قَالَ: دَعُونَا حَتَّى تَكُونَ، فَإِذَا كَانَ، تَجَشَّمْنَاهَا لَكُمْ".
محمد الیاس بن عبدالقادر

عامر نے کہا کہ سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے کوئی مسئلہ پوچھا گیا تو انہوں نے پوچھا یہ رونما ہو چکا ہے؟ لوگوں نے کہا : نہیں تو عمار نے کہا: جب تک واقع نہ ہو ہمیں چھوڑ دو اور اگر وہ واقعہ وقوع پذیر ہو چکے تو ہم تمہارے لئے مسئلہ کے چھان بین کی مشقت برداشت کریں گے۔

حوالہ حدیث سنن دارمي / مقدمه / حدیث: 125
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): رجاله ثقات غير أنه منقطع عامر الشعبي لم يسمع من عمار، [مكتبه الشامله نمبر: 125]
تخریج حدیث اس روایت میں انقطاع ہے، اور اسے خطیب نے [الفقيه والمتفقه 8/2] میں ذکر کیا ہے اور اس کا شاہد صحیح بھی موجود ہے۔