حدیث نمبر: 1189
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ نِسَاءَ ابْنِ عُمَرَ، وَأُمَّهَاتِ أَوْلَادِهِ كُنَّ إِذَا اغْتَسَلْنَ لَمْ يَنْقُضْنَ عِقَصَهُنَّ مِنْ حَيْضٍ، وَلَا جَنَابَةٍ".
محمد الیاس بن عبدالقادر

نافع (مولى ابن عمر) سے مروی ہے کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کی بیویاں اور لونڈیاں جب غسل حیض و جنابت کرتیں تو چوٹیاں نہیں کھولتی تھیں۔

وضاحت:
(تشریح احادیث 1180 سے 1189)
«عقص» جمع «عقيصة» گوندھی ہوئی چوٹی۔
حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الطهارة / حدیث: 1189
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1194]
تخریج حدیث اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 74/1] و [عبدالرزاق 1047]