حدیث نمبر: 1174
حَدَّثَنَا الْمُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل ابْنُ عُلَيَّةَ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ: إِنَّكُمْ لَتَأْتُونَ الْفَاحِشَةَ مَا سَبَقَكُمْ بِهَا مِنْ أَحَدٍ مِنَ الْعَالَمِينَ سورة العنكبوت آية 28، قَالَ: "مَا نَزَا ذَكَرٌ عَلَى ذَكَرٍ حَتَّى كَانَ قَوْمُ لُوطٍ".
محمد الیاس بن عبدالقادر

عمرو بن دینار سے مروی ہے، آیت: (لوط علیہ السلام نے اپنی قوم سے کہا) ”بیشک تم بدکاری پر اتر آئے ہو، جسے تم سے پہلے دنیا میں کسی نے نہیں کیا .... “ [عنكبوت: 28/29] ، اس کے بارے میں انہوں نے فرمایا: جو آدمی بھی کسی آدمی پر چڑھا وہ قومِ لوط میں سے ہے۔ (یعنی جو لوگ لواطت کرتے تھے ان میں ہو گیا۔)

حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الطهارة / حدیث: 1174
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1179]
تخریج حدیث اس قول کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [تفسير طبري 144/20] و [شعب الايمان 5400]