سنن دارمي
من كتاب الطهارة— وضو اور طہارت کے مسائل
باب إِتْيَانِ النِّسَاءِ في أَدْبَارِهِنَّ: باب: عورتوں کے دبر میں جماع کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1160
أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ رَبَاحٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ: نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ سورة البقرة آية 223، قَالَ: "إِنَّمَا هُوَ الْفَرْجُ".محمد الیاس بن عبدالقادر
عکرمہ رحمہ اللہ سے مروی ہے: آیت شریفہ «﴿نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ﴾» [البقرة: 223/2] ”تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں، جہاں سے چاہو آؤ۔“ فرمایا: اس سے مراد شرم گاہ فرج ہے (یعنی قبل میں جماع کرو، دبر میں نہیں)۔