حدیث نمبر: 1153
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُسْهِرٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: "إِذَا وَقَعَ الرَّجُلُ عَلَى امْرَأَتِهِ وَهِيَ حَائِضٌ يَتَصَدَّقُ بِنِصْفِ دِينَارٍ"، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ مِنْ الْقَوْمِ: فَإِنَّ الْحَسَنَ، يَقُولُ: يُعْتِقُ رَقَبَةً، فَقَالَ: "مَا أَنْهَاكُمْ أَنْ تَقَرَّبُوا إِلَى اللَّهِ مَا اسْتَطَعْتُمْ".
محمد الیاس بن عبدالقادر

عطاء رحمہ اللہ نے فرمایا: جب آدمی اپنی بیوی سے حیض کے دوران ہم بستری کر لے تو آدھا دینار صدقہ کرے۔ حاضرین میں سے کسی نے عرض کیا کہ حسن (بصری رحمہ اللہ) تو کہتے ہیں کہ ایک غلام آزاد کرے؟ فرمایا: میں تمہیں اس سے نہیں روکتا، جتنا ہو سکے الله تعالیٰ کی قربت اختیار کرو۔ یعنی توبہ و استغفار کے ساتھ جتنا صدقہ کر دو بہتر ہے۔

حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الطهارة / حدیث: 1153
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 1157]
تخریج حدیث اس روایت کی سند جید ہے۔ یہ روایت کہیں اور نہیں مل سکی۔