سنن دارمي
من كتاب الطهارة— وضو اور طہارت کے مسائل
باب مَنْ قَالَ عَلَيْهِ الْكَفَّارَةُ: باب: حیض کی حالت میں جماع کرنے پر جن حضرات نے کفارے کا کہا ان کا بیان
حدیث نمبر: 1149
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: «إِذَا وَقَعَ عَلَى امْرَأَتِهِ وَهِيَ حَائِضٌ، فَعَلَيْهِ أَنْ يَتَصَدَّقَ بِدِينَارٍ»محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: جب کوئی آدمی اپنی بیوی سے ایسی حالت میں جماع کر لے جب کہ وہ حالت حیض میں ہو تو اس پر ایک دینار صدقہ کرنا ہو گا۔ امام ابراہیم رحمہ اللہ نے کہا: اور استغفار بھی کرنا ہو گا۔