سنن دارمي
من كتاب الطهارة— وضو اور طہارت کے مسائل
باب مُجَامَعَةِ الْحَائِضِ إِذَا طَهُرَتْ قَبْلَ أَنْ تَغْتَسِلَ: باب: حائضہ کے غسل کرنے سے پہلے جماع کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1117
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ "حَتَّى يَطْهُرْنَ سورة البقرة آية 222، قَالَ: إِذَا انْقَطَعَ الدَّمُ، فَإِذَا تَطَهَّرْنَ سورة البقرة آية 222، قَالَ: اغْتَسَلْنَ".محمد الیاس بن عبدالقادر
مجاہد رحمہ اللہ سے مروی ہے « ﴿حَتَّى يَطْهُرْنَ﴾ » سے مراد ہے جب خون کا آنا منقطع ہو جائے، اور «﴿فَإِذَا تَطَهَّرْنَ﴾» فرمایا: یعنی جب غسل کر لیں۔