سنن دارمي
من كتاب الطهارة— وضو اور طہارت کے مسائل
باب الْحَائِضِ تَمْشُطُ زَوْجَهَا: باب: حیض والی عورتوں کا اپنے شوہر کی کنگھی کر نے کا بیان
حدیث نمبر: 1100
أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ حَمَّادٍ، قَالَ: سَأَلْتُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ مُصَافَحَةِ الْيَهُودِيِّ، وَالنَّصْرَانِيِّ، وَالْمَجُوسِيِّ، وَالْحَائِضِ "فَلَمْ يَرَ فِيهِ وُضُوءًا".محمد الیاس بن عبدالقادر
حماد نے کہا: میں نے امام ابراہیم نخعی رحمہ اللہ سے یہودی، نصرانی، مجوسی اور حائضہ سے مصافحہ کرنے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے وضو کرنے کا عندیہ نہیں دیا۔